بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ارباز خان کے بعد ملائکہ اروڑا کا بھی دوسری شادی کا عندیہ

datetime 30  دسمبر‬‮  2023 |

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکار و فلمساز ارباز خان کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ ملائکہ اروڑا نے بھی دوسری شادی کرنے کی طرف اشارہ دے دیا۔تفصیلا ت کے مطابق 24دسمبر کو ارباز خان نے بالی ووڈ میک اپ آرٹسٹ شوری خان سے دوسری شادی کی جس میں اس جوڑی کے خاندان والوں اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ارباز خان اور شوری خان کی شادی کے بعد، اب ملائکہ اروڑا کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کررہی ہے۔مذکورہ ویڈیو کلپ بھارتی شو جھلک دکھ لا جا کی نئی قسط کا پرومو ہے جس میں فرح خان اپنے سامنے بیٹھیں ملائکہ اروڑا سے سوال کرتی ہیں کہ کیا وہ سال 2024میں شادی کرلیں گی؟پہلے تو ملائکہ اروڑا کہتی ہیں کہ انہیں سوال سمجھ نہیں آیا لیکن بعد میں سوال سمجھنے کے بعد جواب میں کہتی ہیں کہ اگر کوئی مجھے شادی کی پیشکش کرے گا تو میں ضرور شادی کرلوں گی۔

ملائکہ اروڑا نے اپنے جواب میں ارجن کپور کا نام نہیں لیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ملائکہ اروڑا کی دوسری شادی ارجن کپور سے نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا نے 1998میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ بعد ازاں اس شادی کا اختتام 2016میں ہوا تھا، دونوں میں علیحدگی کی وجہ بھی ارجن کپور کو ہی قرارد یا جارہا تھا لیکن بہت عرصے تک ارجن اور ملائکہ نے اپنے رشتے کو پبلک نہیں کیا تھا۔بعد ازاں دونوں نے 2019میں اپنے تعلق کی تصدیق کردی تھی،میڈیا میں ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور دونوں کو عمر کے درمیان فرق کی وجہ سے کئی بار تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاچکا ہے۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…