شاہ رخ خان نے منا بھائی ایم بی بی ایس اور 3 ایڈیٹس میں کام نہ کرنیکی وجہ بتا دی

28  دسمبر‬‮  2023

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ڈنکی گزشتہ دنوں ریلیز ہوئی اور اچھا بزنس بھی کر رہی ہے۔یہ پہلی بار ہے جب ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان کسی فلم کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ماضی میں ڈائریکٹر کی جانب سے انہیں منا بھائی ایم بی بی ایس اور 3 ایڈیٹس جیسی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش بھی کی گئی تھی مگر شاہ رخ خان نے ان میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اب پہلی بار شاہ رخ خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے راجکمار ہیرانی کی فلموں میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا۔ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ سے پوچھا گیا تھا کہ انہوں نے راجکمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنے کے لیے اتنا انتظار کیوں کیا۔

اس کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ جب انہیں منا بھائی ایم بی بی ایس کا اسکرپٹ ملا تو وہ فلم دیو داس میں کام کررہے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ منا بھائی ایم بی بی ایس میں اسکرپٹ بڑھے بغیر کام کرنے کے لیے تیار ہوگئے تھے مگر اسی وقت وہ زخمی ہوگئے اور ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہوئی، جس کے باعث وہ راجکمار ہیرانی کے ساتھ کام نہیں کرسکے۔

شاہ رخ خان کے بعد منا بھائی کا کردار سنجے دت کے حصے میں آیا اور اب تک لوگوں کو ان کی اداکاری یاد ہے۔اس کے بعد ڈائریکٹر کی جانب سے شاہ رخ خان کو 3 ایڈیٹس میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی مگر اس وقت بھی بالی وڈ کے بادشاہ ایک اور پراجیکٹ میں مصروف تھے جبکہ ایک بار پھر زخمی ہونے کے باعث انہوں نے فلم میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کے بعد 3 ایڈیٹس میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…