کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کو اپنے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا ہڑ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمن سلیم کی جانب سے نکاح کی خوبصورت تصویریں شیئرکیے جانے کے بعد اب جذباتی اور دل کو چھو لینے والے لمحات شیئر کیے گئے ہیں۔شیئر کی گئی ویڈیو میں ایمن سلیم کو کبھی جذبات میں بہہ کر روتے ہوئے تو کبھی ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایمن سلیم کے نکاح کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نکاح کے بعد اپنے دولہا سے مل رہی ہیں۔اس دوران ایمن سلیم کے چہرے پر غیر یقینی کے سے تاثرات بھی عیاں ہیں جبکہ کبھی وہ اپنی قسمت پر رشک کرتی نظر آ رہی ہیں۔ویڈیو میں جہاں ایمن سلیم کی خوبصورتی کی تعریفیں، نئے جوڑے کو دعائیں اور اِن کے مستقبل کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں انہیں اپنے دولہے کی جانب سے پھولوں کا ہار پہننے اور پہنانے پر سخت تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔نیٹیزنز کا کہنا ہے کہ ایمن سلیم نے یہ ہندوں والی رسم ادا کی ہے جس پر انہیں شرم آنے چاہیے۔