منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

ارباز خان نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل

datetime 25  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار و فلمساز ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور شوریٰ خان کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہوئی تھی جس میں سلمان خان، سیہیل خان، سلیم خان اور ارباز خان کے بیٹے ارہان خان سمیت اْن کی فیملی کے دیگر افراد اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

ارباز خان کے نکاح کی تقریب میں ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ شرکت کی تھی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ روینہ ٹنڈن اور شوریٰ خان کے درمیان گہری دوستی ہے۔نکاح کے خاص موقع پر شوریٰ خان نے ہلکے گلابی رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ ارباز خان نے اپنی دلہنیا کے لہنگے سے ملتا جلتا گولڈن رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ارباز خان نے اپنی اور شوریٰ خان کی شادی کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں جس کے کیپشن میں اْنہوں نے لکھا کہ ”ہمارے پیاروں کی موجودگی میں، ہم اپنی زندگی بھر کی محبت کا آغاز کررہے ہیں”۔

اْنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ”ہمارے خاص دن پر آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کی ضرورت ہے”۔بالی ووڈ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ارباز خان اور شوریٰ خان کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…