کراچی (این این آئی)اداکارہ نوشین شاہ نے کہا ہے کہ ایک بار لندن کے دورے کے دوران غلطی سے حرام گوشت کھا لیا تھا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نوشین شاہ نے کہا کہ ایک بار ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کیلئے لندن میں تھیں، ہوٹل میں قیام کے دوران بوفے میں ناشتہ کرنے پہنچی اور ہاٹ ڈاگ یا ساسیج سمجھ کر ایک چیز کھا لی تھی جس کا ذائقہ بالکل مختلف تھا جو بالکل پسند نہیں آیا، بعد میں ریستوران کے عملے سے معلوم کیا تو پتہ چلا کہ یہ خنزیر کا گوشت تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ پتہ چلنے پر وہ کسی میزائل کی طرح واش روم بھاگیں اور قے کے ذریعے خنزیر کا گوشت منہ سے نکال لیا۔انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر نہیں بلکہ غلطی سے کھا لیا تھا، اس واقعے کے بعد وہ اب ہر جگہ پہلے تصدیق کرتی ہیں کہ کھانا حلال ہے یا نہیں۔