آئمہ بیگ نے میرا گانا چْرا کر مجھ پر ہی چوری کا الزام لگایا، شیراز اپل

20  دسمبر‬‮  2023

کراچی (این این آئی)پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و موسیقار شیراز اپل نے کہا ہے کہ آئمہ بیگ نے پہلے اْن کا گانا چوری کیا اور پھر اْن پر ہی چوری کا الزام لگا دیا۔رواں سال جولائی میں آئمہ بیگ کا گانا ”فنکاری” ریلیز ہوا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب مقبولیت ملی تھی، اس گانے سے متعلق گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اْنہوں نے یہ گانا نغمہ نگار مرحوم شکیل سہیل کے ساتھ ملکر لکھا تھا تاہم شیراز اپل نے اس بیان کو جھوٹا قرار دے دیا تھا۔

شیراز اپل نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ شکیل سہیل کا اس گانے کو لکھے جانے سے چھ ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا، ‘فنکاری’ مکمل طور پر انہوں (شیراز اپل) نے لکھا، کمپوز کیا اور پروڈیوس کیا۔آئمہ بیگ نے ابتدائی طور پر شیراز اپل کے الزام کو مسترد کردیا تھا لیکن بعد میں گلوکارہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”فنکاری” کی شاعری انہوں (آئمہ بیگ) نے نہیں لکھی تھی۔اب حال ہی میں شیراز اپل نے ایک بار پھر گانا ”فنکاری” کے معاملے پر بات کی، گلوکار نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”آئمہ بیگ نے میرا گانا چوری کرکے میرے ہی اوپر چوری کا الزام لگاکر فنکاری کی”۔

شیراز اپل نے کہا کہ ”نغمہ نگار شکیل سہیل میرے قریبی دوست تھے اور وہ جون 2020 میں انتقال کرگئے تھے جبکہ میں نے گانے ”فنکاری” کی شاعری نومبر 2020 میں لکھی تھی”۔گلوکار نے کہا کہ ”آئمہ بیگ نے جھوٹ بولا کہ اْنہوں نے شکیل سہیل کے ساتھ ملکر کر گانے کی شاعری لکھی تھی، میں نے جب اْنہیں تمام ثبوت پیش کیے تو اْس کے بعد آئمہ نے اپنی غلطی تسلیم کی”۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ”میں نے نہ صرف ”فنکاری” کی شاعری لکھی بلکہ اس گانے کی موسیقی بھی خود ترتیب دی تھی”۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…