منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

‘تجھ سے ناراض نہیں زندگی’ ،گلوکار انوپ گھوسل چل بسے

datetime 16  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے مقبول ترین گیت ‘تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں ‘کو اپنی آواز دینے والے انوپ گھوسل 77 سال کی عمر میں کولکتہ میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انوپ گھوسل بنگالی گلوکار تھے، انہوں نے1983 ء کی فلم معصوم کے گانے ‘تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں’سے شہرت پائی۔

انہیں ستیہ جیت رائے کی موسیقی پر مبنی گانوں نے بھی امر کیا، وہ گزشتہ کئی دنوں سے کولکتہ کے پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے، متعدد جسمانی اعضا کا ناکارہ ہونا ان کی موت کی وجہ بنا، انہوں نے پسماندگان میں 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔انوپ گھوسل نے 2011 میں مغربی بنگال کی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور ترمول کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب قرار پائے تھے۔ممتا بینر جی نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ انوپ گھوسل نے بنگالی، ہندی اور دیگر زبانوں میں کئی گانے گائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…