منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

حریم شاہ اور علیزہ سحر پاکستان کی 2023 کی گوگل سرچ لسٹ میں سرفہرست

datetime 14  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) 2023ء میں پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے افراد میں سوشل میڈیاسٹار حریم شاہ اور علیزہ سحر تھیں۔ہر سال دسمبر میں گوگل سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے افراد کے بارے میں تفصیلات شیئر کرتا ہے اس سال گوگل نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے، گوگل نیسال 2023 میں پاکستان کی سرفہرست سرچز کو بھی شیئر کردیا ہے۔پاکستان میں سرفہرست سرچز کی فہرست میں کرکٹ گیمز، ایونٹس، خبریں، ٹی وی شوز، موویز، ٹیکنالوجی اور شخصیات شامل ہیں، گوگل کے مطابق 2023 میں پاکستان میں سب سے زیادہ لوگوں نے کرکٹرز اور سوشل میڈیا سٹارز کو سرچ کیا جن میں حریم شاہ اور علیزہ سحر شامل تھیں۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے افراد میں حریم شاہ اور علیزہ سحر شامل ہیں جبکہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چھٹے نمبر پر ہیں۔اس سال پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی مشہور شخصیات کے نام بالترتیب یہ ہیں، حریم شاہ،علیزہ سحر،ٹائیگر شیروف،عبداللہ شفیق،عثمان خان، انوار الحق کاکڑ، گلین میکسویل، شبمن گل، سعود شکیل اورحسیب اللہ خان۔ایونٹ کی فہرست میں پاکستانی 2023 میں ہونے والے کرکٹ ایونٹس کی تلاش کے ساتھ ساتھ ملک میں اگلے عام انتخابات کے بارے میں سرچ کرنے میں مصروف ہیں، فلموں اور ڈراموں میں پاکستانی ہالی ووڈ کی فلموں اور شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلموں جوان اور پٹھان کی تلاش میں تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…