ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں لاپتہ ہونے والے 16 سالہ ٹک ٹاکر کی تشدد زدہ لاش برآمد

datetime 9  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے فقیرا گوٹھ کے قریب سے چار روز قبل ملنے والی 16 سالہ لڑکے کی لاش شناخت ہوگئی،مقتول ٹک ٹاکر تھا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے تھانے کی حدود سپرہائی وے چاکر ہوٹل سے فقیرا گوٹھ جانے والے راستے پر آکا خیل گراونڈ کے قریب جھاڑیوں سے 5 دسمبر کی صبح ملنے والی ہاتھ پاوں بندھی لاش کی شناخت 16 سالہ علی دوست کے نام سے ہوئی ہے۔مقتول کی شناخت اس کے والد ریاض احمد نے عباسی شہید اسپتال جا کر کی، مقتول کے والد نے بتایا کہ 5 دسمبر کو مقتول کی تشدد ذدہ لاش ملی جسے اغوا کر کے ہاتھ پاوں باندھ کر تشدد کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا گیا، مقتول 5 بہن بھائیوں میں سب بڑا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کا شوقین تھا اور 3 دسمبر کی صبح 8 بجے گھر سے نکلا جس کے بعد سے لاپتہ تھا، اپنے بیٹے کو اسپتالوں ، تھانوں اور دیگر تمام فلاحی اداروں میں تلاش کیا تاہم اس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا، پھر سوشل میڈیا پر لاش ملنے کی خبر اور تصویر دیکھی، مقتول کے پاس سے اس کو موبائل فون اور پرس نہیں ملا۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر وہ فوری طور پر سائٹ سپرہائی وے تھانے پہنچے جہاں سے بتایا گیا کہ ایدھی سردخانے سہراب گوٹھ جا کر شناخت کرو جب وہ سرخانے پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ لاش عباسی شہید اسپتال میں ہے اور وہاں پولیس پوسٹ مارٹم کروا رہی ہے جس پر وہ فوری طور پر عباسی شہید اسپتال گئے اور مردہ خانے میں اپنے بیٹے کی لاش کو شناخت کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ 5 دسمبر سے اب تک روزانہ کی بنیاد پر تھانے جا رہے ہیں تاہم پولیس مقتول کے قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا، مقتول کے والد نیاعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بچے کے قاتل کا جلد گرفتار کیا جائے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…