جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تبو نے اپنے پاکستانی والد سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

datetime 4  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تبو نے پہلی بار اپنے پاکستانی والد سے متعلق خاموشی توڑدی۔مختلف بھارتی ویب سائٹس کے ذریعے یہ خبر زیر گردش رہی ہیکہ تبو پاکستانی اداکار کی بیٹی ہیں لیکن اس حوالے سے اداکارہ نے کبھی کوئی وضاحت نہیں دی تھی، تاہم اب حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اس حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تبو نے اپنے پاکستانی والد سے متعلق کہا کہ میں جب تین سال کی تھی تو میرے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی ،میں نے کبھی اپنے والد کو نہیں دیکھا۔میری والدہ سے طلاق کے بعد والد نے دوسری شادی کرلی تھی، میں کبھی اپنے والد سے نہیں ملی لیکن میری بڑی بہن فرح ناز والد سے بہت بار ملی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میرا پیدائشی نام تبسم فاطمہ ہاشمی تھا لیکن میں نے کبھی اپنے نام کے ساتھ ہاشمی استعمال نہیں کیا جبکہ میری پرورش میرے نانا نانی اور والدہ نے کی۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد اپنے زمانے میں پاکستانی سینما کے جانے پہچانے نام تھے۔

واضح رہے کہ تبو کے والد جمال ہاشمی ماضی میں ایک معروف پاکستانی اداکار تھے۔جمال ہاشمی نے بھارتی شہر حیدرآباد کے مسلمان گھرانے میں رضوانہ نامی خاتون ٹیچر سے شادی کی تھی، شادی کے بعد وہ اپنے شوہر جمال ہاشمی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئی تھیں۔جمال ہاشمی کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار رہی، ان کی شادی شدہ زندگی میں لڑائی جھگڑے اس قدر بڑھ گئے تھے کہ ان کی اور رضوانہ کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔اس جوڑی کے ہاں دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی جن میں بالی ووڈ اداکارہ تبو اور ان کی بہن فرح ناز شامل ہیں، تبو 4 نومبر 1971 کو پیدا ہوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…