جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے پی پی عہدیدار سے دوسری شادی کرلی

datetime 4  دسمبر‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)معروف اداکار اور میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کرلی۔کرن اشفاق کی شادی کی خبر گزشتہ روز سامنے آئی تھی جس کے بعد اداکارہ نے اتوار کی شام خود تصدیق کردی اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی متعدد تصاویر جاری کیں۔نکاح کی یہ تقریب گزشتہ روز لاہور میں حمزہ علی چوہدری کی رہائشگاہ پر منعقد کی گی جس میں قریبی رشتے دار سمیت دوست احباب نے شرکت کی۔دلہا اور دلہن نے اس تقریب کے لیے سفید رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا، کرن اشفاق نے سفید رنگ کا چوڑی دار پاجامہ اور کرتا پہنا۔

اس کے علاوہ نکاح کی کئی اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس میں اداکارہ قبول ہے کہہ رہی ہیں اور پھولوں کی چادر میں انٹری لے رہی ہیں۔کرن اشفاق نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مہندی کی تقریب کی تصویر بھی شئیر کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کے ہاتھوں اور چہرے پر ہلدی لگی ہے۔اس کے علاوہ کرن کے شوہر حمزہ نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اسی تقریب کی ایک اسٹوری شیئر کی جس پر انہوں نے الحمداللہ لکھا۔

حمزہ علی چوہدری پاکستان پیپلز پارٹی کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر ہیں، بات کی جائے پیشے کی تو وہ ایک کارپوریٹ وکیل ہیں۔حمزہ علی کے انسٹاگرام کے بائیو کے مطابق وہ ماضی میں پروفیشنل کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔حمزہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو واضح ہوتا ہے کہ وہ سیاسی طور پر کافی متحرک ہیں اور ہر سرگرمی کا حصہ ہوتے ہیں، انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو سمیت آصف زرداری، فریال تالپور ، شہلا رضا اور دیگر اہم سیاسی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…