بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

فلم ’جوائے لینڈ‘ کیخلاف شکایات پر غور کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنادی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھڈیاں خاص(این این آئی) فلم ’جوائے لینڈ‘ کیخلاف شکایات پر غور کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنادی،فلم 18 نومبر کو سیمنا گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی لیکن وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اس فلم کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے فلم ’جوائے لینڈ‘ کے خلاف شکایات پر غور کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیر قانون کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی میں اطلاعات، مواصلات، سرمایہ کاری اور آئی ٹی کے وزراء شامل ہیں۔مشیر برائے گلگت بلتستان، چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین پیمرا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔کمیٹی فلم کی سماجی اور اخلاقی اقدار کے خلاف شکایات پر غور کرے گی اور اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فلم ’جوائے لینڈ‘ پاکستان میں ریلیز سے قبل تنقید کی زد میں آگئی تھی، جس کے باعث 18 نومبر کو پاکستان میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی نمائش کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…