پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ماضی میں ڈراموں کے ذریعے لوگوں میں شعور بیدار کیا جاتا تھا، عروہ حسین

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ و پروڈیوسر عروہ حسین نے کہا ہے کہ ماضی میں ڈراموں کے ذریعے لوگوں میں شعور بیدار کیا جاتا تھا مگر اب اسکرین پر ہراسانی، گھریلو تشدد اور ازدواجی ریپ کو رومانوی انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں صحافی ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ڈراموں کی کہانیوں، شوبز انڈسٹری اور سماج میں خواتین کے ساتھ روا رکھی جانے

والی صنفی تفریق پر کھل کر باتیں کیں۔اداکارہ نے کہا کہ سماج میں خواتین کو آج بھی اہمیت نہیں دی جاتی، ایسا سمجھا جاتا ہے کہ خواتین کے پاس نہ تو تخلیقی صلاحیت ہوتی ہے اور نہ ہی ان کی کوئی رائے ہوتی ہے۔ان کے مطابق ملازمتیں کرنے والی خواتین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مرد حضرات کے جنسی نوعیت کے لطیفوں پر بھی ہنسیں گی اور کوئی رد عمل دیے بغیر ایسے ماحول کو قبول کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ ایسی ہی سوچ ڈراما انڈسٹری میں موجود ہے، وہاں بھی خواتین سے متعلق ایسا ہی کچھ سوچا جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ آج کل کے معاشرے میں جب بھی کوئی چند دوست، اہل خانہ یا ایک ساتھ کام کرنے والے افراد کہیں ملتے ہیں تو وہ تخلیقی کاموں یا نئے مواقع پر بات کرنے کے بجائے دوسرے لوگوں کی زندگی پر بات کرکے ان کے مسائل اور سوچ پر بحث کر رہے ہوتے ہیں۔ڈراموں میں کم دکھائی دینے کے ایک سوال کے جواب میں عروہ حسین نے کہا کہ ماضی میں ’اڈاری‘ جیسے ڈرامے بنائے جاتے تھے اور ایسے شعور بیدار کرنے والے ڈراموں پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے ٹیم کو نوٹس دیے جاتے اور ان پر پابندی عائد کی جاتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…