بھارتی فنکاروں کی آمد پر عدنان صدیقی کا امریکا میں ہونیوالے ایونٹ میں شرکت سے انکار

20  جون‬‮  2022

کراچی(این این آئی) امریکا میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھارتی فنکاروں کی آمد کا سن کر اداکار عدنان صدیقی نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی امریکا کے

پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن(اے پی پی این اے) کی جانب سے ریاست نیو جرسی میں 13 سے 17 جولائی تک ’گالا‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے، اس ایونٹ میں پاکستانی فنکاروں سمیت بھارتی آرٹسٹوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم عدنان صدیقی نے تقریب میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔اداکار نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ دنیا بھر میں بسنے والے بے شمار مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے میں ’اے پی پی این اے‘ کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گا جہاں چند بھارتی فنکاروں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ میں آرٹسٹوں کے خلاف نہیں لیکن میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ ہندو لیڈروں کے ہاتھوں نبی پاک کی توہین کو نظر انداز کروں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…