اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

’’ لندن نہیں جاؤں گا‘‘ طنزو مزاح سے بھرپور فلم عیدالاضحٰی پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی

datetime 19  جون‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی) ’’ لندن نہیں جاؤں گا‘‘ طنزو مزاح سے بھرپور فلم ہوگی جس میں گوہر رشید، ہمایوں سعید اور مہوش حیات اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، فلم عیدالاضحٰی پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔لالی ووڈ کے سپر اسٹار ہماریوں سعید نے اپنی آنے والی فلم

’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ اداکارہ مہوش حیات کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ان دنوں ہمایوں سعید ساتھی اداکارہ مہوش حیات اور اداکار گوہر رشید کے ہمراہ اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔حال ہی میں مہوش حیات، ہمایوں سعید اور گوہر رشید نے ایک انٹرویو دیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے، اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ مہوش حیات کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار ہمایوں سعید کا کہتے ہیں کہ اداکارہ مہوش حیات شادی کے لیے گورے یعنی انگریز یا کسی غیر ملکی شخص کا انتخاب کریں گی۔جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہے، یہ جھوٹ بول رہے ہیں’گورا ہو یا کالا ہو، بس دل والا ہونا چاہیے‘۔ اس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ ’’مہوش سیٹ پر ہر وقت کہتی رہتی ہیں کہ انہیں ’گورا‘ چاہیے‘‘۔انٹرویو میں مہوش حیات نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ پہلی مرتبہ ہمایوں سعید سے ملی تھیں تو ان کی لڑائی ہوگئی تھی ہمایوں سعید نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ مہوش حیات کے سیٹ پر آتے ہی رونق ہوجاتی ہے، مہوش پورا وقت خود کو آئینے میں دیکھتی رہتی ہیں اور کسی کو پریشان نہیں کرتیں، مہوش نے کہا کہ میں موبائل فون میں مصروف رہتی ہوں اور انسٹاگرام اسکرول کرتی رہتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…