جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

مسلمان یا ہندو! کرینہ اور سیف نے چھ ماہ بعد اپنے چھوٹے بیٹے کا نام پبلک کر دیا

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی اپنے دوسرے بیٹے جھے علی خان کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ بالی ووڈ سْپر اسٹار کرینہ کپور نے حال ہی میں اپنی کتاب کے حوالے سے اعلان کیا تھا، اور کتاب ’پریگنینسی بائبل‘ شائع ہونے سے پہلے ہی ایمیزون کی بیسٹ سیلر لسٹ میں شامل ہوگئی ہے۔انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں

کرینہ کپور کا دونوں بیٹوں کے ہمراہ ایک کولاج ہے۔پوسٹ میں بتایا گیا کہ کرینہ کپور کی کتاب میں ایسی ہی مزید کبھی سامنے نہ آنیوالی تصاویر بھی موجود ہیں۔گزشتہ دنوں سیف علی خان کے سسر نے میڈیا کے روبرو تصدیق کی تھی کہ میرے دوسرے نواسے اور سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام ’جھے‘(jeh) ہی ہے۔ دوسری جانب مقبول ترین پاکستانی اداکارہ عائزہ خان بیٹی حورین کی سالگرہ کے موقع پر باربی ڈول جیسی تیار ہوئیں اور ایسا انہوں نے بیٹی کی فرمائش پر ہی کیا۔عائزہ خان نے شوہر اور بچوں کے ہمراہ بیٹی کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر کروایا گیا دلکش فوٹو شوٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔عائزہ خان نے بیٹی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میری باربی آج 6 برس کی ہوگئی، یقین نہیں ہورہا کہ وقت کتنا تیزی سے گزر رہا ہے‘۔اداکارہ نے بیٹی کو فیشن آئیکون قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں حورین پر فخر ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ ’بچوں کو پھلتے پھولتے دیکھنا ماں باپ کی واحد خواہش ہوسکتی ہے بلاشبہ یہ ایک بہترین احساس بھی ہے۔‘انہوں نے لکھا کہ والدین یہی چاہتے ہیں ان کے بچے دنیا دیکھیں اور خود ہی اس سے سیکھیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ میں وقت روک کر ہمیشہ اپنے بچوں کے ساتھ رہوں کیونکہ جب میں ان کے ساتھ ہوتی ہوں تو زندگی مکمل ہوتی ہے۔عائزہ خان نے دانش تیمور کیساتھ باربی باکس میں بیٹھے ایک تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ ایسی تصویر لینے کی خواہش کا اظہار ان کی بیٹی حورین نے کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…