ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

دو ہفتوں میں کورونا سے بھارت کی 16 معروف شوبز شخصیات ہلا ک

datetime 7  مئی‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)پڑوسی ملک بھارت اس وقت کورونا کی دوسری لہر کے دوران بدترین حالات کا شکار ہے اور وہاں گزشتہ دو ہفتوں سے یومیہ 2 سے ساڑھے تین ہزار افراد وبا کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں۔بھارت میں کورونا کے آغاز سے 6 مئی تک سب سے زیادہ ہلاکتیں 6 مئی کو ریکارڈ کی گئیں اور وہاں پہلی مرتبہ 3 ہزار 980 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوگئے۔ریکارڈ ہلاکتوں کے بعد

بھارت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار 168 تک جا پہنچی جب کہ 6 مئی کو مزید 4 لاکھ 12 ہزار 262 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ 77 ہزار 410 تک جا پہنچی۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران بھارت میں جہاں عام افراد وبا سے غیر محفوظ ہیں، وہیں سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات بھی بڑی تیزی سے اس کا شکار ہو رہی ہیں اور وہاں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 16 اداکار کورونا کے باعث چل بسے۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی دو مختلف رپورٹس کے مطابق 6 مئی کو کورونا کے باعث ہندی، تامل اور تیلگو فلموں کی اداکارہ شری پرادا سمیت تامل اور تیلگو فلموں کے اداکار پانڈو چل بسے۔رپورٹ کے مطابق تیلگو اور تامل فلموں کے کامیڈین پانڈو کی کورونا کی وجہ سے طبیعت کافی خراب ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ 6 مئی کو چل بسے۔پانڈو کی عمر 74 برس تھی اور انہوں نے سب سے زیادہ تامل فلموں میں کام کیا اور وہ جنوبی ہندوستانی فلم انڈسٹری کے جانے پہچانے اداکار تھے۔انڈین ایکسپریس کی ایک اور رپورٹ کے مطابق کورونا کی وجہ سے ہی ہندی، تامل اور تیلگو فلموں کی اداکارہ شری پرادا بھی کورونا کے باعث چل بسیں۔بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چھچھورے، بدری ناتھ کی دلہنیا اور گڈ نیوز جیسی بولی وڈ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ ابھیلاشا پٹیل بھی کورونا کے باعث چل بسیں۔ایک ہی دن میں تینوں اداکاروں کے کورونا کے باعث چل بسنے سے پہلے بھی گزشتہ دو ہفتوں سے یومیہ کم از کم ایک بھارتی اداکار، اداکارہ یا شوبز سے وابستہ شخصیت کا کورونا کے باعث انتقال ہوا۔انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے دوران گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کم از کم 13 شوبز شخصیات چل بسیں۔اکورونا کے باعث ہلاک ہونے والی دوسری مشہور شوبز شخصیات میں فلم ہیٹ اسٹوری، پیج تھری، مرڈر 2 اور سیلز مین جیسی فلموں کے اداکار بکرم جیت کنور پال اور گلوکار و موسیقار شرن راٹھوڑ شامل ہیں۔شرن راٹھوڑ موسیقار ندیم کے ساتھ جوڑی کے طور پر کام کرتے تھے اور ان کی جوڑی 1990 کی مقبول موسیقار جوڑیوں میں شمار ہوتی تھی، ان کی جوڑی کو ندیم شرن کا نام دیا گیا تھا۔کورونا کی وبا سے حالیہ دنوں میں ٹی وی و فلموں کے اداکار ستیش کال، شوٹر دادی، چندرو تومر، گلوکار پنڈت راجن مشرا، اداکار ویرا ستھیدر، اداکارہ کنوپریا، اداکار نوین اور اداکار کشور ننڈ لاسکر بھی چل بسے۔علاوہ ازیں کورونا سے گزشتہ ہفتے اینکر اور صحافی روہت سردانا اور باڈی بلڈر جگدیش لاڈ بھی چل بسے تھے۔کورونا کے باعث گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بھارتی اداکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز صحافی اور باڈی بلڈرز سمیت مجموعی طور پر 16 معروف شخصیات چل بسیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…