اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

فوربز نے ایشیائی 30انڈر کی فہرست جاری کر دی

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن )پاکستان میں اپنی موسیقی سے سب کو چونکا دینے والے عبداللہ صدیقی کو امریکی جریدے فوربز نے اپنی 30 انڈر 30 فہرست کا حصہ بنالیا ہے۔اس فہرست میں مختلف شعبہ جات میں 30 سال کی عمر تک کے ایسے افراد کو شامل کیا جاتا ہے جو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔فوربز کی جانب سے جاری کردہ

فہرست میں 30 افراد کو شامل کیا گیا ہے، جن کی عمریں 30 سال یا اس سے کم ہیں اور انہوں نے انتہائی مختصر مدت میں نمایاں نام کمایا۔ان میں سے ایک عبداللہ صدیقی بھی ہیں اور انہوں نے ہی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر خود کو ملنے والے اس اعزاز کے بارے میں بتایا۔2019 میں نیس کیفے بیسمنٹ کے سیزن 5 کے دوران اپنے Resistance سے شہرت پانے والے عبداللہ صدیقی نے انسٹاگرام پر لکھا ‘فوربز 30 انڈر 30 میں شمولیت پر میں دنگ اور بہت شکرگزار ہوں، اس مقام تک پہنچانے میں مدد کرنے والے افراد کو میں شکریہ کہتا ہوں’۔امریکی جریدے نے عبداللہ صدیقی کی پروفائل میں انہیں پروڈیوسر قرار دیتے ہوئے لکھا ‘عبداللہ صدیقی 11 سال کی عمر سے انگلش زبان کی الیکٹرونک موسیقی پروڈیوس کررہے ہیں اور 16 سال کی عمر سے ایک انڈیپینڈنٹ آرٹسٹ کے طور پر اپنے ٹریک ریلیز کررہے ہیں۔پروفائل میں مزید بتایا گیا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے فنکار نیس کیفے بیسمنٹ میں شریک ہوئے، ایک ایسا پاکستانی شو جس میں گمنام فنکاروں کی موسیقی کو پیش کیا جاتا ہے، عبداللہ صدیقی نے پاکستان کے چند معروف گلوکاروں بشمول فواد خان، میشا شفیع، شمعون اسمعیل اور آئمہ بیگ کے لیے بھی میوزک پروڈیوس کیا ہے۔عبداللہ صدیقی کی اس کامیابی ر متعدد معروف فنکاروں نے ان کو مبارکباد دی۔مائیکل جیکسن کے کور پر ایک پرانے جرمن ریڈیو پر تجربات سے لے کر آئی فون اور آئی پیڈ کے ذیرعے موسیقی بنانے تک عبداللہ صدیقی کو اب موسیقی بناتے ایک دہائی کا عرصہ ہوگیا ہے اور ابھی ان کے سامنے بہت طویل راستہ ہے



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…