اتوار‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2026 

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اپنے نام کے  آگے لکھے ’TI‘ کا مطلب بتادیا

datetime 19  مارچ‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر نام کے آگے (TI) لکھنے کا مطلب بتا دیا۔مہوش حیات نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تو اس دوران شو کے میزبان نے اداکارہ سے ٹوئٹر اکائونٹ سے متعلق سوال کیا جس پر

مہوش حیات نے بتایا کہ ٹوئٹر اکائونٹ پر موجود TI کا مطلب تمغہ امتیاز ہے نا کہ تحریک انصاف۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ لفظ TI لفظ OBE کے مساوی ہے۔ اگر آپ اپنے نام کے آگے لفظ OBE لکھ سکتے ہیں اسی طرح میں نے اپنے نام کے آگے TI (تمغہ امتیاز ) لکھا ہوا ہے۔شو کے دوران مہوش حیات سے تمغہ امتیاز کے بعد کی جانے والی شدید تنقید سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔اس پر مہوش حیات نے کہا کہ مجھے تمغہ امتیاز ملنا چاہیے یا نہیں اس پر کوئی بھی اپنی رائے دے سکتا ہے لیکن مجھے تمغہ امتیاز میری کارکردگی یا سخت محنت کے بجائے کچھ اور وجوہات کی بناء  پر دیا گیا، یہ کہنا غلط ہے اور یہ تنقید میرے لیے معنی نہیں رکھتی۔واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کے مداحوں میں اس حوالے سے تجسس پایا جاتا تھا اور مداحوں کا خیال تھا کہ لفظ TI سے مراد تحریک انصاف ہے۔اداکارہ مہوش حیات کو 2019 میں یومِ پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ’تمغہ امتیاز‘ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…