جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عامر خان کے بیٹے نے فلم میں انٹری کے لیے شخصیت ہی بدل لی

datetime 12  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان نے فلم میں پہلی بار انٹری کے لیے اپنی شخصیت بدل لی۔چار دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کرنے والے عامر خان آج بھی بہترین اداکار سمجھے جاتے ہیں جس کی وجہ اْن کی فلمیں ہوتی ہیں۔ وہ فلموں کے ذریعے

ہمیشہ کوئی نہ کوئی پیغام دینے کی کوشش کرتے ہیں، جب کہ اْن کی فلموں کی کامیابی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ کردار کو بھرپور طرح سے نبھانے کے لیے نہ صرف انتھک محنت کرتے ہیں بلکہ جسم کو بھی کردار کے مطابق شکل دے دیتے ہیں۔عامر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اْن کے بیٹے جنید خان بھی فلموں میں انٹری دینے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں، طویل قامت بھاری جسم کے مالک جنید خان نے خود کو ایسا تبدیل کیا کہ دیکھنے والے بھی پہچان نہ سکے۔عامر خان اہل خانہ کے ہمراہ ممبئی کے ریستوران گئے تھے وہاں سے باہر آتے ہوئے انہوں نے میڈیا کے سامنے تصاویر بنوائیں تاہم اس دوران انہوں نے چشمہ لگائے ایک شخص کو اپنے پاس بلا کر چہرے سے ماسک ہٹانے کا کہا۔ یہ مناظر دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے کہ یہ اور کوئی نہیں بلکہ عامر خان کے اپنے ہی بیٹے جنید خان ہیں جنہوں نے وزن بہت کم کرلیا ہے۔واضح رہے کہ جنید خان تھیٹر آرٹسٹ ہونے کی وجہ سے اداکاری میں پہلے ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں اور اب وہ فلم ”مہاراجہ” کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس فلم کو مشہور ہدایت کار سدھارتھ ملہوترا اور پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا بنا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…