جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کترینہ کیف کی پیشکش سے مداحوں نے خوب فائدہ اٹھایا

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی پیشکش سے مداحوں نے خوب فائدہ اٹھایا ہے جس کی وجہ سے مداحوں کو اداکارہ کی زندگی سے متعلق بہت کچھ فوراً ہی پتا چل گیا جو اس سے پہلے وہ نہیں جانتے تھے۔کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر مداحوں کو پیشکش کی کہ وہ ان سے جو چاہیں پوچھ لیں

جس پر اداکارہ کے لئے سوالوں کا سیلاب اْمڈ آیا۔کترینہ کیف سے ایک شخص نے پوچھا کہ اپنے بچپن کی تصویر شیئر کریں جس پر اداکارہ نے نہ نہیں کی اور فوراً اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی۔ایک اور شخص نے پوچھا کہ آپ آخری مرتبہ کب دکھی ہوئی تھیں جس پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایشان کھتر کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دکھی ہوئی تھیں جب وہ کھیل کے دوران چیٹنگ کر رہا تھا۔کترینہ کیف سے یہ بھی پوچھا گیا کہ ان کا چھٹیاں گزارنے کیلئے سب سے پسندیدہ مقام کون سا ہے جس پر اداکارہ نے اپنی تصویر کے ہمراہ لکھا کہ کوئی بھی جگہ جہاں سورج اور سمندر ہو۔کترینہ کیف سے ایک شخص نے درخواست کی اپنے مداحوں کے لئے کوئی ایسی تصویر شیئر کریں جو اس سے پہلے آپ نے کبھی نہ کی ہو۔ جواب میں اداکارہ نے اپنی ’مرر سیلفی‘ شیئر کی۔بالی ووڈ کی باربی ڈول سے ایک شخص نے ورزش کی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کو کہا جس پر کترینہ نے اپنی ورزش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…