بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پر بھی مقبول، فالوورز کے نام خصوصی پیغام

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے انسٹاگرام پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ دیئے۔انسٹاگرام پر جنت مرزا کو دو ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔کامیابی کے اس موقع پر جنت مرزا نے اپنے فالوورز کیلئے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔جنت مزرا نے انسٹاگرام پر اپنی نئی

تصویر شیئر کی جس میں اْن کے ہاتھ میں کچھ غبارے ہیں جبکہ وہ اپنے دو ملین فالوورز کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔ٹک ٹاک سٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے فالوورز سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کے بغیر کچھ نہیں ہوں کیونکہ میرے مداح میری طاقت ہیں‘۔اْنہوں نے لکھا کہ ’مجھے اس طرح سپورٹ کرنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ‘۔جنت مرزا نے لکھا کہ ’میں اپنے تمام مداحوں سے بہت محبت کرتی ہوں‘۔دوسر ی جانب سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ اگر معاشرے میں طبقات کی تقسیم کو ختم کرنا ہے تو ملک میں ایک ہی طرح کا تعلیمی نصاب ہونا چاہیے ، ہم جتنے مرضی اشاریے بڑھا چڑھا کرپیش کر لیں لیکن جب تک شرح خواندگی کے اشاریے اوپر نہیں جائیں گے ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے اور اس کے لئے قومی پالیسی تشکیل دی جائے جس میںایمر جنسی کے نفاذ کی طرز پر اقدامات ہونے چاہئیں ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اب روایتی تعلیم کی بجائے معیاری تعلیم کی جانب توجہ مرکوز کرنا ہو گی اورجدیدتعلیم کی جانب پیشرفت کی جائے ۔انہوںنے کہا کہ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس کے لئے حکومت غریب گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کرے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…