امیتابھ بچن کی طبیعت خراب مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

28  فروری‬‮  2021

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے شہنشاہ اداکار امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنی صحت کے حوالے سے اپنے آفیشل بلاگ کے ذریعے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔ امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل بلاگ ‘بچن بول’ پر چاہنے والوں کو

آگاہ کیا کہ ان کی طبیعت خراب ہے۔بالی وڈ شہنشاہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سرجری ہونی ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر مزید نہیں لکھ پاؤں گا تاہم 78 سالہ بالی وڈ اداکار نے بیماری کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ آخر انہیں کیا ہوا ہے اور ان کی کون سی سرجری ہونی ہے۔امیتابھ بچن کے اس پیغام کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی جانب سے اداکار کی جلد صحتیابی کی دعائیں بھی کی گئیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکار امیتابھ بچن، ابھیشیک اور ان کی اہلیہ اور صاحبزادی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی تھیں۔دوسری جانب بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی روبینہ دلیک نے پاکستانی مداحوں کے نام پیغام میں کہاہے کہ آپ لوگوں نے مجھے جتنا پیار دیا ہے، میں حاصل کرنے میں بے حد خوشی محسوس کر رہی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بگ باس سیزن 14 کی آخری قسط ہوئی تھی جس میں بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک سیزن 14 کی ٹرافی اپنے نام

کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔بگ باس جیتنے کے بعد فاتح روبینہ دلیک نے جہاں اپنے تمام تر چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا وہیں انہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے بھی خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔روبینہ دلیک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے تمام تر پاکستانی مداحوں کے

لیے بے پناہ محبت۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے جتنا پیار دیا ہے، میں اسے حاصل کرنے میں بے حد خوشی محسوس کر رہی ہوں۔خیال رہے کہ اداکارہ روبینہ دلیک وہ واحد کنٹسٹنٹ تھیں جنہوں نے بگ باس سیزن 14 کے گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…