پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

معروف بھارتی اداکارہ بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے پاکستانی کھانوں کو بھارتی کھانوں سے بہترین قرار دیدیا

datetime 26  فروری‬‮  2021 |

xکراچی(این این آئی)بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے کراچی کے کھانوں کو پورے جنوبی ایشیا میں بہترین قرار دیدیا۔بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ متعدد بار پاکستان آچکی ہیں اور ان کا زیادہ تر وقت لاہور میں گزرتا ہے لیکن کبھی کبھار اداکارہ کراچی میں اپنے دوستوں کے گھر بھی رک جاتی ہیں،

بالخصوص علی عظمت سے تو پوجا بھٹ کی خاص دوستی ہے اور جب بھی پاکستان آتی ہیں تو علی عظمت سے ضرور ملاقات ہوتی ہے۔بھارتی اداکارہ ویسے تو دنیا بھر میں گھومتی رہتی ہیں تاہم انہیں کراچی کے کھانے اس قدر پسند آئے کہ انہوں نے کراچی کے کھانوں کو پورے جنوبی ایشیا میں بہترین قرار دے دیا۔مائیکرو بلاگننگ سائٹ ٹوئٹر پر پوجا بھٹ کے ایک مداح نے لکھا کہ بغیر کسی تنازع کہ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ کراچی کھانوں کے معاملے میں پورے پاکستان کا چیمپیئن ہے لہذا اس پر بحث نہ کی جائے، اس بات پر پروڈیوسر فیصل رفیع نے کہا کہ کراچی کے کھانے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں لاجواب ہیں۔فیصل رفیع کی اس بات پر بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے فورا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ پورے جنوبی ایشیا میں کراچی کے کھانے بہترین ہیں۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…