منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

2 امریکی بہنیں دو درزی بھائیوں سے شادی کے لئے پاکستان پہنچ گئیں

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تلہ گنگ (نیوز ڈیسک)دو امریکی بہنیں دو پاکستانی بھائیوں کی محبت میں پاکستان آ گئیں۔ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر دوستیاں رشتو ں میں بدلتی رہی ہیں لیکن اس معاملے کی بات کچھ مختلف ہے کیونکہ امریکہ سے آنے والی دو خواتین بہنیں ہیں جبکہ جن دو پاکستانی نوجوانوں کی محبت میں دونوں بہنیں پاکستان پہنچیں وہ دونوں بھی بھائی

ہیں۔ دونوں نوجوانوں کا تعلق تلہ گنگ سے ہے اور دونوں بھائی درزی ہیں، جبکہ امریکہ سے آنے والی بہنوں میں سے ایک بہن پولیس آفیسر ہے جبکہ دوسری ایک سکول میں ملازمت کرتی ہے۔ انسٹا گرام پر ہونے والی یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ مجاہد اور نعمان دونوں بھائیوں میں سے مجاہد کی چار ماہ قبل شادی ہوئی، مجاہد نے بتایا کہ امریکی خاتون سے انسٹاگرام پر دوستی ہوئی اور انگریزی سیکھنے کے لئے بیس دن کلاسز بھی اٹینڈ کیں، مجاہد نے کہا کہ امریکی خاتون کو بتا دیا تھا کہ شادی کرنے کے لئے اسلام قبول کرنا پڑے گا، مجاہد کی بیوی بننے والی جینیفر پاکستان آئیں اسلام قبول کیا اور پھر نکا ح کے بندھن میں بندھ گئیں ان کا اسلامی نام دعا فاطمہ رکھا گیا۔ جب مجاہد نے اپنی سالی کو دیکھا تو اس نے اپنے بھائی کی شادی اس سے کروانے کا سوچا، اس بارے میں دوسرے بھائی نعمان نے کہا کہ جینیفر کی بہن کو شادی کے لئے پوچھا کہ آپ مجھ سے شادی کریں گی جس پر انہوں نے اقرار کیا، اس طرح سوشل میڈیا پر ہونے والی یہ دوستی ایک شادی نہیں بلکہ دو شادیوں کا موجب بن گئی۔ مجاہد اور نعمان کے والدین اس شادی پر انتہائی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہماریں بہوئیں بیرون ملک سے آئیں اور یہاں آ کر مذہب اسلام میں داخل ہوئی اور اس کے بعد شادی جیسے بندھن میں بندھ گئیں، دونوں امریکی خواتین نے بھی پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…