شاہ رخ خان کو اپنی فلم کیلئے  نئی ہیروئن مل گئی 

24  فروری‬‮  2021

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان اگرچہ ان دنوں اپنی آنیوالی میگا بجٹ فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم جلد وہ بڑی سکرین پر خود سے 22 سال کم عمر ہیروئن کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 55 سالہ شاہ رخ خان پہلی بار بڑے پردے پر خود سے 22 سال کم عمر 33 سالہ ہیروئن تاپسی پنو کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

بھارتی اخبار کے مطابق پہلی بار شاہ رخ خان اور تاپسی پنو شہرت یافتہ فلم ساز راج کمار ہیرانی کی سماجی مسئلے پر بنی فلم میں رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔تاپسی پنو ان دنوں اگرچہ کچھ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم جلد ہی وہ شاہ رخ خان کے ساتھ راج کمار ہیرانی کی فلم کی شوٹنگ شروع کردیں گی۔دونوں دیار غیر میں بسنے والے افراد کے ساتھ مسائل پر مبنی فلم میں رومانوی روپ میں دکھائی دیں گے۔دونوں کی پہلی فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اچھے مستقبل کیلئے بھارت سے کینیڈا منتقل ہوتا ہے۔فلم میں جہاں دیار غیر میں بسنے کی خواہش رکھنے والے افراد کو پیش آنیوالے مسائل کو دکھایا جائے گا، وہیں فلم میں رومانس اور کامیڈی بھی ہوگی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ تاپسی پنو اور شاہ رخ خان کی مذکورہ فلم کی کاسٹ میں اور کون سے اداکار شامل ہیں اور فلم کا نام کیا ہوگا؟۔تاہم خیال ہے آئندہ 2 ماہ کے دوران راج کمار ہیرانی کی فلم کی شوٹنگ شروع ہوجائیگی اور ممکنہ طور پر فلم کو آئندہ سال کے آغاز تک ریلیز کردیا جائیگا۔فلم میں شاہ رخ خان اور تاپسی پنو کے علاوہ دیگر کاست کا اعلان بھی آئندہ چند ماہ میں ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…