ہمیں خواجہ سرائوں کو بھی اپنے معاشرے کے حصے کے طو رپر تسلیم کرنا ہوگا ،خواجہ سرائوں کا کیا قصور ہے ،یہ تو خدا کی تخلیق ہے، رابی پیرزادہ کی خوبصورت باتیں

21  فروری‬‮  2021

لاہور( این این آئی)شوبزکو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواجہ سرائوں کو تضحیک اور نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن ہمیں ان کے حوالے سے اپنی سوچ میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ خواجہ سرائوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات عام سننے

کو ملتے ہیں، آخر اس نفرت کی وجہ کیا ہے؟ کیا صرف یہی کہ وہ جسمانی طور پر عورتوں اور مردوں سے مختلف ہیں، لیکن اس میں ان خواجہ سرائوں کا کیا قصور ہے ،یہ تو خدا کی تخلیق ہے۔ خدا کی بنائی ہوئی دوسری مخلوق کی طرح ہم انہیں اس معاشرے کا حصہ کیوں تسلیم نہیں کرتے۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور اپنی سوچ میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ خواجہ سرا ء معاشرے میں فحاشی کا سبب ہیں لیکن جب آپ کسی طبقے کی راہیں محدود کریں گے تب ہی وہ متبادل راہوں کا انتخاب کرے گا۔ ہمیں خواجہ سرائوں کو بھی اپنے معاشرے کے حصے کے طو رپر تسلیم کرنا ہوگا اور انہیں انسان جانتے ہوئے ان سے برابری کا سلوک کرنا ہوگا۔ دوسری جانب اداکار ہ ہما علی نے پنجاب بھر کے تھیٹروں میں پرفارم کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا ۔ اسٹیج کی نامور اداکارہ ہما علی جو لاہور کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں ان دنوں قصور میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ ٹھگ میرے بادشاہ ‘‘ میں پرفارم کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ لاہور سے باہر دوسرے شہروں میں بھی کام کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے ۔جب دوسرے کے پرستاربھی عزت و احترام سے پیش آتے ہیں اور اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں تو بیحد خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے ۔ اداکارہ پروڈیوسر آصف علی راہی ہیں کے ساتھ پہلی مرتبہ قصور کے سٹی تھیٹر میں پرفارم کررہی ہیں جسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…