ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

2 ہفتوں میں پارری گرل نے بڑا ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 21  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)یہ ہماری کار ہے،یہ ہم ہیں اور ہماری پارری (پارٹی) ہو رہی ہے کے الفاظ پر مشتمل 5 سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کرنے والی دنانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد محض 2 ہفتوں میں 10 لاکھ ہوگئی۔دنانیر نے 6 فروری کو اپنی بہن اور سہیلیوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات گھومنے کے دوران محض 5 سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو کافی وائرل ہوئی تھی

۔مختصر ویڈیو میں دنانیر انگریزی انداز میں اردو بولتے ہوئی دکھائی دی تھیں۔مذکورہ ویڈیو میں دنانیر کو ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں ہماری ’پاوری‘ ہو رہی ہے‘ کہتے ہوئے سنا جا سکتا تھا۔ان کی مذکورہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی ان کی ویڈیو کی پیروڈی ویڈیوز بنائی گئیں جبکہ انہوں نے شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی شرٹس کی فروخت کا کاروبار بھی شروع کیا۔ویڈیو میں ولاگر کی جانب سے انگریزی انداز میں اردو بولنی کی وجہ سے اسے کافی سراہا گیا اور اس پر شوبز شخصیات سے لے کر سیاستدانوں، نوجوان طلبہ، عام افراد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں۔دنانیر یوں تو یوٹیوبر، ولاگر اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر ہیں، یوٹیوب پر ان کے 33 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں، جہاں وہ سیاحتی مقام کی ویڈیوز و ولاگز شیئر کرتی رہی ہیں، تاہم انہوں نے میک اپ اور بیوٹی ٹپس پر بھی بعض ویڈیوز شیئر کر رکھی ہیں۔وہ انسٹاگرام پر گزشتہ 2 سال سے متحرک ہیں اور 13 فروری تک ان کے انسٹاگرام پر ڈھائی لاکھ سے زائد فالورز ہوگئے تھے،اب ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ویڈٰیو پوسٹ کرنے کے بعد محض 2 ہفتے میں 10 لاکھ ہوگئے ہیں، انہیں سب سے زیادہ مقبولیت ‘پاوری’ ویڈیو سے ملی ہے جسے اب تک 66 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے،انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 10 لاکھ ہونے پر دنانیر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک اسٹوری میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ گزشتہ چند دنوں میں مداحوں کی دی گئی محبت پر وہ ان کی شکر گزار ہیں۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…