بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اب میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں ، حلیمہ سلطان کا اردو میں پیغام

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ترک اداکارہ اسرا بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان نے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بننے اور ٹیم کا ساتھ دینے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی ہیروئن اسرا بلگیچ جو پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے مشہور ہیں

اب باقائدہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بن چکی ہیں۔پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے دو روز قبل ترک اداکارہ کے پشاور زلمی کا حصہ بننے کی خوشخبری سنائی تھی۔ اورگزشتہ روز زلمی کا آفیشل ترانہ ’’کنگڈم‘‘ریلیز کیا گیا تھا جس میں ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کے ساتھ اسرا بلگیچ بھی پرفارم کرتی نظر آئی تھیں۔گانے کی ریلیز کے کچھ ہی دیر بعد اسرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے کا باقائدہ اعلان کیا۔ انہوں نے اردو میں لکھا ’’اب میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں، مجھے فخر ہے کہ میں آپ کے ساتھ ٹیم کاساتھ دوں گی۔‘‘ یہی پیغام انہوں نے انگریزی میں بھی لکھا۔ اور اس کے ساتھ زلمی کنگڈم، ماہرہ اسرا ہانیہ اور یلو اسٹروم کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔اسرا کی اس پوسٹ پر پاکستانی سپر اسٹار اور پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا۔واضح رہے کہ اس بار پی ایس ایل میں ترک اداکارہ کی موجودگی کے باعث شائقین کی کھیل میں دلچسپی دگنی ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان ، اسرا بلگیچ اور ہانیہ عامر کو زلمی کا ایمبیسیڈر بناکر جاوید آفریدی پی ایس ایل مقابلے سے قبل ہی جیت چکے ہیں۔دوسری جانب پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ’’کنگڈم‘‘ لوگوں کو بے حد پسند آیا ہے اور اس ترانے کو محض 23 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…