ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

کپل شرما کی بیٹی کے ساتھ تصویر پر محبت بھرے کمنٹس

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی کامیڈین اور مشہور پروگرام ’کپل شرما شو کے میزبان‘ کپل شرما نے اپنی بیٹی انائیرا کے ساتھ ایک خوبصورت سی تصویر شیئر کی ہے جس پر ان کے دوست اور پرستار اپنے محبت بھرے کمنٹس لکھنے سے خود کو روک نہ سکے۔انسٹاگرام پر اپنے فالووورز کو مخاطب کرتے ہوئے بھارتی کامیڈین نے سب کو

صبح بخیر تحریر کرنے کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی تھی۔تصویر میں کپل کیمرے کی جانب دیکھ کر اپنے ہاتھ لہرا رہے ہیں جبکہ انھوں نے دوسری جانب سے اپنی ایک سالہ بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔گلابی رنگ کے لباس میں انائیرا بڑی سی پوم پوم ہیر بینڈز لگائے نہایت ہی کیوٹ لگ رہی ہیں اور اس تصویر کی جو قابل ذکر بات یہ ہے کہ بچی بھی اپنے والد کی طرح کیمرے کی جانب دیکھ کر ہاتھ لہرا رہی ہے۔ کپل شرما شو کی شریک اسٹار بھارتی سنگھ نے کپل کی بیٹی سے اظہار محبت کے لیے متعدد ہارٹ اور بڑی سی ایموجی پر مبنی سائن بھیجے اور تحریر کیا کہ میری بچی۔سمونا چکرورتی نے کمنٹ کیا کہ ارے کیوٹنیس کی دکان ہے انائیرا۔کرشنا ابھیشک نے بہت پیاری جبکہ ان کی اہلیہ کشمیرا شاہ نے اڈورایبل لکھا۔دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا جن کی چند روز قبل ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی ہوئی ہے کو پیا دیس سدھارنے کے بعد پہلی بار ائیر پورٹ پر نظر آئیں جہاں وہ ممبئی سے کہیں باہر جانے کیلئے آئی تھیں۔اس دوران ایئرپورٹ پر موجود پاپارازی سے ان کا آمنا سامنا ہوا، ائیرپورٹ ٹرمینل میں داخل ہونیوالے پرستاروں کیساتھ اداکارہ نے سیلفیز بھی بنوائیں۔انٹرنیٹ پر شیئر ویڈیوز میں دیا مرزا نیوی بلیو انار کلی کرتا اور وائٹ پلازو پینٹ زیب کیے نظر آرہی ہیں۔اس موقع پر انھوں نے فوٹو گرافرز سے پوچھا کہ کیسے آنا ہوا آپ لوگوں کا؟ اس موقع پر ایک فوٹو گرافر نے جواب دیا کہ وہ ہر وقت ارد گرد ہی رہتے ہیں کیونکہ یہ ان کی جاب کا حصہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…