منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے ڈراموں میں واپسی کا اعلان کردیا

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے ڈراموں میں واپسی کا اعلان کردیا۔اس ضمن میں کومل رضوی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئی آنیوالے ڈرامے کی کاسٹ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔مذکورہ تصویر میں کومل رضوی کے ساتھ خوبرو اداکارہ علیزے شاہ، دانیال ظفر اور

جویریہ عباسی بھی موجود ہیں۔کومل رضوی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ ڈرامہ سیریل رواں سال رمضان میں ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔‘اداکارہ نے ڈرامے کا نام نہیں بتایا تاہم اْنہوں نے یہ ضرور بتایا کہ یہ ایک مزاحیہ فیملی ڈرامہ ہوگا۔اس کے علاوہ کومل رضوی نے اپنی بوم رینگ ویڈیو بھی شیئر کی جو اْنہوں نے اپنے نئے ڈرامے کے سیٹ پر بنائی تھی۔کومل رضوی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جب اپ سیٹ پر بور ہورہے ہو تو یہ کرو‘۔ دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی اْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ زویا ناصر نے اپنے قریبی دوست اور نومسلم جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین سے منگنی کرلی ہے جس کی اطلاع اْنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔زویا ناصر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر کرسٹین کے ہمراہ اپنی کچھ دلکش تصویریں شیئر کیں۔مذکورہ تصویروں میں زویا ناصر اور نومسلم یوٹیوبر کسی ساحلِ سمندر پر موجود ہیں جہاں کرسٹن انگوٹھی دے کر اداکارہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔زویا ناصر نے ان خوبصورت تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’اس نے پوچھا اور میں نے ہاں کردی۔‘اداکارہ نے اپنے منگیتر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے تاریک وقت کو روشن بنانے اور مجھے خوشی کا اصل مطلب بتانے کیلئے آپ

کا شکریہ۔‘زویا ناصر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’WeAreEngaged‘ کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ ہم نے منگنی کرلی۔نومسلم جرمن یوٹیوبر اور اداکارہ زویا ناصر کی منگنی پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد اْنہیں مبارکباد دے رہی ہے۔دوسری جانب جرمن یوٹیوبر نے اپنے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا کہ ’زویا نے ہاں کردی۔‘جرمن یوٹیوبر نے کہا کہ ’یہ میری زندگی کا سب سے بہترین اور خوبصورت دن ہے۔‘اْنہوں نے اپنی منگیتر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’زویا، میں تْم سے بہت محبت کرتا ہوں۔‘

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…