بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مجھے اپنی قبر میں حساب دینا ہے ،جسے میرے حجاب سے مسئلہ ہے وہ  مجھے نہ دیکھے، سابق اداکارہ نوربخاری کا تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سابق اداکارہ نوربخاری نے ان کے حجاب کے انداز پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے کہ مجھے اپنی قبر میں حساب دینا ہے جسے میرے حجاب سے مسئلہ ہے وہ مجھے نہ دیکھے۔دین کیلئے شوبز کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ نوربخاری سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ گزشتہ روز نوربخاری نے اپنی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں وہ کسی دلہن کی

طرح سجی ہوئی ہیں اور اس کے ساتھ انہوں نے اپنے لباس سے میچ کرتا ہوا حجاب بھی پہنا ہے۔ یہ تصویر کسی برائیڈل شوٹ کی نہیں بلکہ نور بخاری نے اپنی دوست کی شادی میں شرکت کی تھی اور یہ ساری تیاریاں انہوں نے دوست کی شادی کیلئے ہی کی تھیں۔ تصاویر کے علاوہ نور بخاری نے شادی میں شرکت کی مختصر ویڈیوز بھی اپنی انسٹااسٹوریز پر شیئر کیں۔ تاہم لوگوں کو ان کا حجاب باندھنے کا انداز بالکل پسند نہیں آیا اور ان پر تنقید شروع کردی۔لوگوں کی تنقید کے بعد نور بخاری نے کمنٹس کا سلسلہ ہی بندکردیا اور انسٹاگرام سٹوری پر خود پر تنقید کرنیوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ”میں نے اپنی قبر میں اپنا حساب دینا ہے لہٰذا براہ مہربانی آپ کو میرا حجاب، حجاب نہیں لگتا تو آپ مجھے نہ دیکھیں جس کیلئے میں کرتی ہوں وہ میری نیت جانتا ہے اور صرف اس کو ہی جج کرنے کا حق ہے، اللہ اللہ اللہ”۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…