جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ سپر سٹار ڈوین جانسن کی امریکی صدر بننے میں دلچسپی

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)مشہور ریسلر اور ہالی وڈ سپر اسٹار ڈوین جانسن(دی راک) نے مستقبل میں امریکی صدارت کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے اس فیصلے کو مکمل طور پر لوگوں کی خواہشات سے جوڑ دیا ہے۔امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈوین جانسن نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں، مستقبل میں

امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے پر غور کروں گا اگر لوگوں نے چاہا تو۔ڈوین جانسن نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ عوام کے فیصلے کی بنیاد پر کروں گا۔ یہ لوگوں پر منحصر ہوگا لہٰذا میں انتظار کروں گا اور سنوں گا۔واضح رہے کہ امریکا میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخاب میں ڈوین جانسن نے کھل کر جو بائیڈن اور انکی جماعت کی حمایت کی تھی۔معروف امریکی گلوکارہ نکی مناج کے والد کو مارنے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزم کی شناخت 70 سالہ چارلس کے نام سے ہوئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 70 سالہ شخص کو کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نکی مناج کے والد رابرٹ مناج کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے بعد کچھ سیکنڈز کے لئے رکا اور زخمی ہونے والے سے خیریت پوچھنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ملزم سے حادثے کی جگہ سے فرار اور ثبوتوں کو مٹانے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ جبکہ ملزم کا ڈرائیونگ لائسنس کینسل کردیا گیا ہے اور پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ریپر نکی مناج کے والد رابرٹ میراج نیویارک میں سڑک کنارے چہل قدمی کر رہے تھے کہ انہیں کار سوار نے ٹکر ماری اور فرار ہوگیا تھا۔رابرٹ میراج کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک دن زیر علاج رہنے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…