منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی معروف اداکارہ نے دوسری شادی کر لی

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ دیا مرزا، ممبئی کے صنعت کار ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔خیال رہے کہ یہ اداکارہ دیا مرزا کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی 2014 میں صنعت کار و فلم پروڈیوسر ساحل سنگھا سے کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان

اگست 2019 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی شادی کی تقریب میں چند قریبی دوستوں اور دونوں کے اہلخانہ نے شرکت کی۔دیا مرزا کی شادی کی تقریب ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ باندرہ میں منعقد ہوئی اور شادی کی رسومات کے بعد انہوں نے بھارتی میڈیا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔بعدازاں اداکارہ دیا مرزا نے میڈیا کے نمائندوں کو مٹھائی بھی کھلائی جس کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔دیا مرزا کی شادی کی رسومات کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوگئی تھیں۔تصاویر میں اداکارہ کو سرخ رنگ کی بنارسی ساڑھی زیب تن کیے نظر آئیں، جس کے ساتھ انہوں نے سرخ رنگ کا دوپٹہ بھی اوڑھا ہوا تھا۔دیا مرزا نے شادی کے موقع پر ساتھ میں مانگ ٹیکا اور سونے کا بھاری نیکلیس پہنا ہوا تھا۔علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر دیا مرزا اور ویبھو ریکھی کی شادی کے پھیروں سے قبل کی تصاویر بھی گردش کررہی تھیں۔شادی کے موقع پر ویبھو ریکھی نے سفید رنگ کی شیروانی اور ہلکے بادامی رنگ کی پگڑی پہنی ہوئی تھی۔خیال رہے کہ 14 فروری کو خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ اگلے تین روز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔جس کے بعد 15 فروری کو اداکارہ نے خود انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی مہندی کی تقریبات اور شادی کے جوڑے کی تصاویر شیئر کرکے اس بات کی تصدیق کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…