پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

ڈرامہ سیریل ’’خدا اور محبت‘‘ کے مرکزی گیت نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

datetime 1  فروری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) عبد اللہ کادوانی اور اسد قریشی کی زیر نگرانی ’’سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ‘‘ کے بینر تلے تخلیق کئے گئے آئیکونک ڈرامہ سیریل ’’خدا اور محبت‘‘ کے مرکزی گیت (او ایس ٹی) نے گذشتہ شب ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ محض 15 گھنٹے میں اس شاندار نغمے نے ایک ملین کا سنگ میل عبور کر

لیا جو دورِ حاضر کے کسی بھی پاکستانی OST کیلئے ایک اعزاز بن گیا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا سیریل بہت جلد پاکستان کے ا نٹرٹینمنٹ چینل سے نشر کیا جائے گا تاہم انٹرٹینمنٹ کے شائقین کا جنون ڈرامہ سیریل ’’خدا اور محبت‘‘ کے انتظار میں بڑھتا ہی جارہا ہے۔ جمعہ کی شب8 بجے ’’خدا اور محبت‘‘ کا مکمل اور مرکزی گیت ریلیز کیا گیا جس نے ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فارمز خصوصاً یوٹیوب پر آتے ہی کھلبلی مچادی۔ پسندیدہ ڈرامے کو دیکھنے کی چاہت رکھنے والے دیوانوں نے محض 15 گھنٹے کی مدت میں اس کے ویوز کو 10لاکھ تک پہنچا دیا تاہم دیکھنے اور سننے کا یہ سلسلہ اب تھمتا نظر نہیں آرہا۔ اس گیت پر ایک طرف لائیکس اور شیئرزبڑھتے جارہے ہیں تو دوسری طرف کمنٹس سیکشن میں بھی ہزاروں لوگ اس سیریل کے حوالے سے قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔ بجلی کی رفتار سے بڑھتی اِس او ایس ٹی کی مقبولیت نے ڈرامہ دیکھنے کی شدت کو بڑھا کر شائقین کو اور بھی زیادہ بے قرار کردیا ہے۔ اس گیت سنہرے بول ’’من جھوم جھوم، تن جھوم جھوم گائے‘‘نے لاکھوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا کر ان کے دِل میں سمانا شروع کردیا ہے۔ قمر نوشاد کی شاعری کو نوید نوشاد کی کمپوزیشن میں تیار کیا گیا جسے نِش اشعر اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار، سروں کے شہنشاہ، میوزک کی شان، پاکستان کی جان راحت فتح

علی خان نے اپنی طلسماتی آواز میں پیش کیا۔ لاکھوں دِلوں کی دھڑکنوں میں بسنے والے گلوکار کے گائے گئے اس گیت میں ڈرامہ سیریل ’’خدا اور محبت‘‘ کی کہانی کو انتہائی خوبصورتی اور تجسس بھرے انداز میں دکھایا گیا ہے۔ عشق، جنون اور محبت کی اس لازوال داستان کی درد بھری کہانی اس نغمے کے ذریعے سننے والے ہر فرد کا

لہو گرما رہی ہے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد مدہوش کر دینے والے گیت کا بھر پور لطف ا±ٹھا رہے ہیں جس کا ایک ایک لفظ محبت کرنے والوں کے کانوں میں اپنی مٹھاس کا رَس گھول رہا ہے۔ واٹس ایپ اسٹیٹس ہوں یا موبائل کی رنگ ٹونز یا پھر طویل سفر کرنے والے حضرات، ہر ایک اس گیت کو سن کر اپنی روح کو تروتازہ کررہا ہے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد محبت سے بھر ے اس نغمے کو اپنے لبوں پر سجائے ہیں، اس گانے کی پر کشش مہک ہر

ایک کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔ ڈرامے کے او ایس ٹی میں سیریل کی ایسی منظر کشی کی گئی ہے کہ عشق حقیقی اور عشق مجازی کی منفرد لو اسٹوری کو دیکھنے کیلئے عوام اب تڑپ رہے ہیں۔ قلم کار ہاشم ندیم کی شہرہء آفاق کہانی کو ہدایتکار وجاہت حسین نے عکس بند کیا ہے۔ پروڈیوسرز عبد اللہ اور اسد قریشی کے اس ماسٹر پیس کو دیکھنے کیلئے ناظرین کو اب اور کتنا انتظار کرنا پڑے گا یہ جاننے کیلئے اب بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…