ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

اداکار شان کی والدہ مشہور اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ماضی کی معروف اداکارہ اور لالی ووڈ سٹار اداکار شان کی والدہ نیلو بیگم 71برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، مرحومہ علیل ہونے کی وجہ سے کچھ عرصہ سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، شوبز شخصیات نے نیلو بیگم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہارکیا ہے۔ اداکار شان نے اپنی والدہ کے

انتقال کے حوالے سے ٹوئٹر پر اطلاع دی۔بتایا گیا ہے کہ نیلو بیگم کو کچھ عرصہ سے علیل ہونے کی وجہ سے علاج کی غرض سے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔نیلو بیگم 1940 میں سرگودھا میں مسیحی گھرانے میں پیدا ہوئیں،ان کا پیدائشی نام سنتھیا الیگزینڈر فرنینڈس تھا،معروف فلمساز، رائٹر و ڈائریکٹر ریاض شاہد سے شادی کے بعد انہوں نے اسلام قبول کیا اور ان کا نام عابدہ ریاض رکھا گیا او رنیلو ان کا فلمی نام تھا۔نیلو بیگم نے ہالی ووڈ فلم بھوانی جنکشن سے فنی سفر شروع کیا، انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں دوشیزہ، عذرا، زرقا، بیٹی، ڈاچی،جی دار جیسی یادگار فلموں میں کام کیا،فلم سات لاکھ میں جلوہ گرہوئیں تو گاناآئے موسم رنگیلے سہانے ان کی پہچان بن گیا۔2013 میں نیلو نے اپنے کیرئیر کی آخری فلم وار میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکار ہ و ہدایتکار ہ سنگیتا بیگم،ریما، صائمہ نور، بہار بیگم، سید نور،بابر محمود، ریشم،سائرہ نسیم، ریشم، احسن خان، قوی خان، عرفان کھوسٹ، خوشبو، صاحبہ، افضل خان، مدیحہ شاہ، شاہدہ منی، نشو بیگم سمیت دیگرنے نیلو بیگم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی لازوال اداکاری سے بہت جلد فلمی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…