اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

شاہ رخ اور دپیکا کی فلم کے سیٹ پر گالم گلوچ اور ہاتھا پائی

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے دوران ہدایت کار اور معاون ہدایت کار کے درمیان تلخ کلامی، گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ کے سیٹ پر ہدایت کار سدھارتھ آنند اور معاون ہدایت کار کے درمیان تلخ کلامی

اور ہاتھا پائی کے باعث شوٹنگ روک دی گئی۔ہوا کچھ یوں کہ فلم پٹھان کے ہدایت کار سدھارتھ آنند شوٹنگ کے دوران اپنے کچھ اصولوں کے ساتھ کام کرنے کے عادی ہیں لہذا فلم کی شوٹنگ کے دوران تمام افراد کے موبائل فون الگ جگہ پر رکھ دیے جاتے ہیں تاہم معاون ہدایت کار نے سدھارتھ آنند کی درخواست کو اہمیت نہیں دی، سدھارتھ نے معاون ہدایت کار کا یہ عمل کچھ دیر برداشت کرنے کے بعد انہیں فون رکھنے کا کہا جس پر بات تلخ کلامی تک پہنچ گئی تاہم دیگر عملے نے معاملہ ختم کرادیا۔معاملہ اس وقت ہاتھا پائی تک جا پہنچا جب معاون ہدایت کار نے ایک بار پھر سدھارتھ آنند کو گالیاں دینا شروع کیں جس کو سن کر سدھارتھ آگ بگولہ ہوگئے اور معاون ہدایت کار کو تھپڑ دے مارا جس پر معاون ہدایت کار نے بھی سدھارتھ کو تھپڑ ماردیا، واقعہ کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی جب کہ معاون ہدایت کار کو بھی نوکری سے نکال دیا گیا۔دوسری جانب بالی وڈ اداکار ورون دھون کی ان کی دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ورون دھون کے چچا نے بھتیجے کی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا، ورون دھون کے چچا اور اداکار انیل دھون نے تصدیق کی ہیکہ ورون کی شادی 24 جنوری کو ہی ہوگی۔چند روز قبل بھی بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ ورون اور نتاشا ریاست

مہاراشٹر کے  علی باغ میں 24 جنوری کے دن شادی کریں گے تاہم خاندانی ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔دونوں کے اہل خانہ گزشتہ کئی دنوں سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صرف مخصوص لوگوں کو ہی دعوت دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…