مجھے سرخ مشروب پسند ہے، ایک نہیں کئی گرل فرینڈ ہیں، مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ کے درمیان ہونے والی گفتگو سامنے آ گئی

  پیر‬‮ 18 جنوری‬‮ 2021  |  22:50

اسلام آباد(آن لائن+ مانیٹرنگ) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے معروف عالم دین مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہیں، بعدازاں حریم شاہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہمفتی قوی کو تھپڑ مارنے والی خاتون وہ خود ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی کل سے بہت غلط حرکتیں کررہے تھے،مفتی قوی نے ہمارے ساتھ انتہائی نازیبا گفتگو کی۔انہوں


نے کہا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا تو میں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر مفتی قوی کو مارا۔حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مفتی قوی کو مارنے کا کوئی افسوس نہیں ہے،انکی باتیں سن کر عوام خود فیصلہ کرینگے کہ مارنا چاہئے تھا یا نہیں۔دوسری جانب مفتی قوی کا کہنا تھا کہ میں تو چائے پی رہا تھا کہ ایک بچی نے آکر تھپڑ مار دیا۔انہوں نے کہا کہ لڑکیاں ایک سے2 منٹ کیلئے آئیں، تھپڑ مار کر چلی گئیں۔انہوں نے کہا کہ میں ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں،سانپ سانپ ہی ہوتا ہے چاہے جتنی دوستی کرلو۔حریم شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی قوی اور حریم شاہ موجود ہیں۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں حریم شاہ سے کھانے کی ٹیبل پر مفتی عبدالقوی کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ آپ پارٹی پر چلیں، وہاں پر کئی قسم کے مشروب ہوں گے، میں سرخ مشروب پسند کرتا ہوں۔اس ویڈیو میں ٹک ٹاک سٹارنے سوال کیا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہےجس کا جواب دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ایک نہیں کئی گرل فرینڈز ہیں، میری قربت خواتین اعزاز سمجھتی ہیں، حریم شاہ نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو کراچی بلایا اور ان کے سفر پر پچاس ہزار روپے خرچ کئے، مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ مجھے ہوٹل میں زبردستی روکا گیا جہاں مجھے تھپڑ مارے گئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل معروف صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان ہونے والی ویڈیو کال لیک کر دی تھی۔ اس میں مفتی عبدالقوی خان حریم شاہ کو کہہ رہے تھے کہ میں آپ کے سر پر قربان جاؤں شہزادی، جس کے جواب میں حریم شاہ نے کہا تھاکہ مجھ پر ٹھرک نہجھاڑیں۔ اس عمر میں آپ کو زیب نہیں دیتا کہ آپ اپنی بیٹیوں کی عمر پر ٹھرک جھاڑیں۔ مفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے کہا تھا کہ آپ نے اسلام کا نام بدنام کیا ہوا ہے۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو شیطان قرار دیا تھا۔ آپ نے پورے ملک میں اسلام کا نام بدنام کرکے رکھا ہوا ہے۔ آپ کو شرم نہیں آتی۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو انتہائی نازیبا الفاظ کہے تھے جو تحریر میں نہیں لائے جا سکتے۔اس سے قبل مفتی عبدالقوی کی ایک خاتون کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہے۔


موضوعات:

زیرو پوائنٹ

نپولین فالٹ

نپولین بونا پارٹ 18 جون 1815ء کو واٹر لو میں آخری جنگ ہار گیا‘ فرانس کے عروج کا سورج ڈھل گیاتاہم نپولین گرتے گرتے برطانیہ کے تمام توسیع پسندانہ خواب چکنا چور کر گیا‘ انگریزوں کی ایسٹ انڈیا جیسی کمپنیاں دنیا کے درجنوں خطے ہڑپ کر چکی تھیں‘ بادشاہ کا خیال تھا یہ کام یابیاں انیسویں صدی کے آخر تک ....مزید پڑھئے‎

نپولین بونا پارٹ 18 جون 1815ء کو واٹر لو میں آخری جنگ ہار گیا‘ فرانس کے عروج کا سورج ڈھل گیاتاہم نپولین گرتے گرتے برطانیہ کے تمام توسیع پسندانہ خواب چکنا چور کر گیا‘ انگریزوں کی ایسٹ انڈیا جیسی کمپنیاں دنیا کے درجنوں خطے ہڑپ کر چکی تھیں‘ بادشاہ کا خیال تھا یہ کام یابیاں انیسویں صدی کے آخر تک ....مزید پڑھئے‎