مہوش حیات بلاول بھٹو سے شادی کے لئے راضی،انٹرویو میں دل کی باتیں

28  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی)اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ میںاپنی والدہ کی دعاؤں کی وجہ سے اس منزل تک پہنچی ہوں یقین ہے ماں کی دعائیں بڑی سے بڑی آفت کو جہاں ٹال دیتی ہیں، وہیں نئے راستے بھی کھول دیتی ہیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ میں اپنی والدہ کی دعاؤں کی وجہ سے اس منزل تک پہنچی ہوں یقین ہے ماں کی دعائیں بڑی سے بڑی آفت کو جہاں ٹال دیتی

ہیں، وہیں نئے راستے بھی کھول دیتی ہیں۔ ایک سوال کہ آپ ابھی تک اکیلی کیوں ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے بتایا کہ انہیں آج تک کوئی محبت کرنے والا مرد نہیں ملا۔اداکارہ نے کہا کہ شائد اس کا سبب یہ ہو کہ انہوں نے پیار کیلئے وقت ہی نہ نکالا ہو اور وہ کیریئر بنانے میں مصروف رہی ہوں ۔اداکارہ نے بتایاکہ انہوں نے پیار اور دل کے معاملے کو انتہائی رازدانہ رکھا ہے، تاہم شائد آگے چل کر کوئی ایسا شخص میری زندگی میں آئے جو دل کے تالے کو کھول کر مجھ سے محبت کرے اور میں بھی اس کی محبت میں ڈوب جائوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے مردانہ وجاہت والے ایسے مرد پسند ہیں جن کا قد بھی لمبا ہو اور وہ بااخلاق بھی ہوں۔میزبان نے کہا کہ میری نظر میں ایسا ہی ایک مرد ہے جو بہت مقبول اور اثر رسوخ والے بھی ہیں اور وہ پہلی بار رکن اسمبلی بھی بنے ہیں۔جس پر مہوش حیات نے کہا کہ کہیں میزبان بلاول بھٹو زرداری کی بات تو نہیں کر رہی ہیں؟۔جس پر میزبان نے کہا کہ اگرچہ میرا اشارہ بلاول کی جانب نہیں تھا لیکن اگر ایسے مرد بلاول بھٹو زرداری ہیں تو اس پر مہوش حیات کو کیا پریشانی ہے؟جس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاول سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ انہوں نے بلاول کو اچھی شخصیت والا بھی قرار دیا۔میزبان نے کہا کہ اگر وہ ان کی شادی کی بات بلاول بھٹو زرداری سے چلائیں تو انہیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا؟،جس پر مہوش حیات نے مسکراتے

ہوئے کہا کہ مجھے کیا اعتراض ہوسکتا ہے؟۔ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ اگر شادی کیلئے کسی مرد کو منتخب کرنے کا کہا جائے گا تو وہ فہد مصطفی کو منتخب کرونگی جبکہ کسی بوائے فرینڈ کا انتخاب کرنے کا کہا جائے تو ہمایوں سعید کو منتخب کرونگی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…