اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنیوالی زائرہ وسیم نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا

27  ‬‮نومبر‬‮  2020

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنی انسٹاگرام پر وفائل تبدیل کردی ۔گزشتہ سال اسلام کی خاطر بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکائونٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کرکے حجاب پہنے ایک لڑکی کی تصویر لگادی۔

زائرہ وسیم نے اب انسٹاگرام پروفائل پیکچر میں ایک کارٹون لڑکی کی تصویر لگائی ہے جس نے حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ اْس لڑکی کا چہرہ بھی نظر نہیں آرہا ۔خیال رہے کہ اس سے قبل زائرہ وسیم نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ اْن کے فین پیچز سے اْن کی تمام تصویریں ہٹا دی جائیں۔زائرہ وسیم نے کہا تھا کہ سب سے پہلے تو میں اْن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں کیونکہ میرے لیے آپ سب کی محبت عارضی نہیں ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ میں آپ سب کی محبت اور پیار کو مدِنظر رکھتے ہوئے آپ سے ایک درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ مہربانی کر کے میرے تمام فین پیجز سے میری تصویریں ہٹا دیں۔انہوں نے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ انٹرنیٹ سے میری تصویریں ہٹانا مشکل کام ہے لیکن میری درخواست پر آپ فین پیجز سے تو تصویریں ہٹا ہی سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ اس میں میرے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے گزشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا، زائرہ وسیم نے 2015ء میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ‘دنگل’ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…