منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شادی کے بعد ثناء  خان نے اپنا نام بھی تبدیل کرلیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات (این این آئی)گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء  خان نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر اپنا تبدیل کردیا ہے۔بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء  خان نے

سوشل میڈیا سائٹ پر جہاں اپنی شادی کی تصویر پوسٹ کی ہے تو وہیں اْنہوں نے اپنا تبدیل کرکے ”سیدہ ثناء  خان ‘ ‘کردیا ہے۔دو روز قبل رشتہء ازدواج میں منسلک ہونے والی ثناء  خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی بارات کے دن کی کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں جن میں اْنہوں نے سْرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی حسین جیولری بھی پہنی ہوئی ہے جس سے وہ مزید دلکش لگ رہی ہیں۔ثناء  خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ روز سے انٹرنیٹ پر سنسنی خیز ہیں جبکہ دْنیا بھر میں موجود اْن کے چاہنے والے اْنہیں شادی کی مبارکباد دیتے دکھائی دے رہے ہیں اور ہر ایک شخص ثناء  خان کی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہا ہے۔یاد رہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء  خان نے دو روز قبل ہی بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…