منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

براہ مہربانی یہ کام کریں، اسلام کی خاطر فلمی دْنیا کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم کی مداحوں سے اپیل

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)گزشتہ سال اسلام کی خاطر فلمی دْنیا کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْن کے فین پیچز سے اْن کی تمام تصویریں ہٹا دی جائیں۔اس حوالے سے زائرہ وسیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے، اْنہوں نے امریکی سیاستدان کی ایک میم شیئر کی ہے جس

پر لکھا ہے کہ ’پیارے شائقین، میں ایک بار پھر آپ سے اپنا پیغام پڑھنے کو کہہ رہی ہوں۔میم شیئر کرنے کے بعد زائرہ وسیم نے مداحوں کے لیے اپنے خصوصی پیغام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’سب سے پہلے تو میں اْن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں کیونکہ میرے لیے آپ سب کی محبت عارضی نہیں ہے۔زائرہ وسیم نے کہا کہ میں اس بات کے لیے بھی آپ سب کی شْکر گْزار ہوں کہ آپ نے میرے ہر فیصلے میں مجھے سپورٹ کیا۔اْنہوں نے کہا کہ ’میں آپ سب کی محبت اور پیار کو مدِنظر رکھتے ہوئے آپ سے ایک درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ مہربانی کر کے میرے تمام فین پیجز سے میری تصویریں ہٹا دیں۔سابقہ اداکارہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ انٹرنیٹ سے میری تصویریں ہٹانا مشکل کام ہے لیکن میری درخواست پر آپ فین پیجز سے تو تصویریں ہٹا ہی سکتے ہیں۔زائرہ وسیم نے کہا کہ جس طرح آپ نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے مہربانی کر کے اس فیصلے میں میرا ساتھ دیں اور میری تمام تصویریں ڈیلیٹ کر دیں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ اس میں میرے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میرے سفر کا ایک حصہ بننے کے لیے آپ کا شکریہ، اللّٰہ آپ کو اجر عظیم عطا کرے آمین۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…