اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ماہرہ خان نے نئی فلم کی تصاویر قائد اعظم کے  کونسے قول کے ساتھ شیئر کر دیں

datetime 16  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)اداکارہ ماہرہ خان نے نئی آنے والی فلم ’’ قائداعظم زندہ باد ‘‘ سے چند تصاویرشیئرکرتے ہوئے مداحوں کو خواتین سے متعلق بانی پاکستان کا قول یاد کروادیا۔اداکارہ نے انسٹا پر فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئی اپنی اور فہد مصطفی کی تصاویر شیئرکیں اور بتایا کہ

فلم کا ٹیزر ہفتہ 17 اکتوبر کو ریلیز کیا جارہاہے۔کیپشن میں ماہرہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کا معروف قول لکھا کوئی قوم اس وقت تک عظمت کی بلندیوں پرنہیں پہنچ سکتی جب تک اس کی خواتین شانہ بشانہ نہ ہوں۔فلم میں ماہرہ کے ہیرو فہد مصطفی نے اس پوسٹ پر تبصرے میں لکھا فکر نہ کریں، گلاب کے ہوتے ہوئے آپ کو کچھ نہیں ہوگا۔ایکشن کامیڈی فلم میں پولیس افسر کا کردار نبھانے والے فہد مصطفی نے بھی یہ تھرلنگ تصویر شیئر کی، اس سے قبل انہوں نے فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک فالوورز کودکھائی تھی۔فلم ’’ قائداعظم زندہ باد ‘‘ میں فہد اورماہرہ پہلی باربطورہیرو ہیروئن ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔اس سے قبل ماہرہ نے فہد کی فلم ’’ ایکٹران لا ء ‘‘میں خصوصی شرکت کی تھی جسے نبیل قریشی نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…