” کوئی ویکسین نکال دو بھائی، ورنہ جوانی نکل جائے گی” ملائکہ اروڑا کورونا ویکسین کی مارکیٹ میں دستیابی کیلئے بے چین

14  ستمبر‬‮  2020

ممبئی(این این آئی) کووڈـ19 مثبت آنے پر اپنے گھر میں قرنطینہ ہونے والی معروف آئٹم سانگ رقاصہ ملائکہ اروڑا کورونا ویکسین کی مارکیٹ میں دستیابی کے لیے بے چین ہیں۔کورونا وبا کے دوران سب سے صبر آزما دور قرنطینہ کے دن ہوتے ہیں جب مریض کو اے سمٹومیٹک یعنی بنا کسی

علامت کے صرف ٹیسٹ مثبت آنے یا ایسے ملک سے واپسی پر جہاں کورونا کی وبا ہو ٹھہرنا ہوتا ہے۔بالی ووڈ کی مصروف ترین فنکارہ ملائکہ اروڑا بھی ان دنوں کے قرنطینہ کے انہی بوریت بھرے دنوں میں وقت بتا رہی ہیں۔ وہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک گھر ہی میں رہیں گی اور کسی سے نہیں ملیں گی۔ابھی قرنطینہ کو چند ہی روز گزرے ہیں کہ ملائکہ اروڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ” کوئی ویکسین نکال دو بھائی، ورنہ جوانی نکل جائے گی”۔ ساتھ ہی انہوں نے ہنسنے والی ایموجیز بھی ڈالیں۔ملائکہ اروڑا نے تو یہ پوسٹ مزاحیہ انداز میں کہی لیکن یہ حقیقت ہے کہ کروڑوں لوگوں کو متاثر کرنے اور لاکھوں افراد کو ہلاک کرنے والے کورونا کے کیخلاف ویکسین کی تیاری اور دستیابی کے لیے ہر کوئی ہی منتظر ہے جس کے سال کے آخر تک تیار ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…