جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

میں آپ سے بہت زیادہ با صلاحیت ہوں، آپ میرا مقابلہ نہیں کر سکتیں ‘ میرا اینکر سے بغیر کسی وجہ کے الجھ پڑی ، امداد کیلئے دی گئی درخواست میں کتنی عمر لکھی ، جانئے

datetime 22  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) لالی ووڈ سٹار میرا خاتون اینکر سے بغیر کسی وجہ کے الجھ پڑیں اور اٹھ کر چلی گئیں ، ناظرین نے اداکارہ کے رویے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ کا ناروا رویہ قابل مذمت ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی جانب سے اداکارہ میرا کو آرٹ کونسل کو امداد کیلئے درخواست دینے پر مطالبات سے آگاہی کیلئے لائیو کال پر لیا گیا ۔

میرا نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میں بہت مشکلات کا شکار ہوں اس لئے درخواست دی ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ کتنی امداد ملتی ہے۔ جب خاتون اینکر نے سوال کیا کہ آپ نے درخواست میں ذاتی گھر اور پلازے کا بھی ذکر کیا ہے جس پر میرا نے کہا کہ آپ نے درخواست اور کاغذات نہیں دیکھے آپ میرے گھر کو فروخت کرا دیں ۔ خاتون اینکر نے میرا سے مالی مشکلات پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کیا آپ کو یقین ہے کہ حکومت آپ کی درخواست کو منظور کرے گی یا آپ وزیر اعظم سے اپیل کرتی ہیں جس پر میرا غصے میں آگئیں اور کہا کہ آپ میری بات کو متنازعہ بنا رہی ہیں، آپ مجھ سے مقابلہ کرنے کی کوشش نہ کریں میں آپ سے بہت زیادہ با صلاحیت ہوں ، آپ ہار جائیں گی ۔ میں چیدہ چیدہ لوگوں کو انٹر ویو دیتی ہوں اور آپ اس قابل ہی نہیں کہ آپ کو انٹر ویو دیا جائے اوروہاں سے چلی گئیں۔خاتون اینکر نے میرا کے ناروا رویے کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا پاکستان کی سٹار ہیں اگر میری کسی بات سے ان کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں ۔اداکارہ میرا نے آرٹ کونسل میں جمع کرائی گئی درخواست میں اپنی عمر 42سالہ جبکہ فلم میں 25سال کا تجربہ تحریر کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…