کراچی(این این آئی)اداکارہمایوں سعید نے عمران اشرف کے بیٹے روہم کی ساتھ خوبصورت سی تصویرشیئر کرتے ہوئے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔عمران اشرف اوران کی اہلیہ کو شادی کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد دینے والے ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاپر ننھے
روحم کو اٹھائے ہوئے تصویرشیئرکی جس سے عمران اشرف کے مداحوں نے پہلی بار ان کے بیٹے کو دیکھا۔اس سے قبل اداکارنے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی تھی۔پوسٹ کے کیپشن میں ہمایوں سعید نے لکھاکہ عمران اشرف اور کرن عمران کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو، عمران نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ روحم کی پہلی تصویر میں ہی پوسٹ کروں گا، اس لیے میں پہلی بار آپ سب کا تعارف روحم سے کروا رہا ہوں ۔اداکار نے عمران اشرف اور فیملی کے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صحت مند، خوش وخرم اور لمبی زندگی کی دعا دی۔ہمایوں سعید کی پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے عمران اشرف نے لکھا روحم کی آنکھوں میں آپ کیلئے وہی پیار ہے جو میری آنکھوں میں آپ کیلئے ہے۔ ہر چیز کیلئے شکریہ ہمایوں بھائی آپ نے مجھے اس وقت عزت اور پیار دیا جب مجھے کوئی سنجیدگی سے نہیں لیتا تھا۔واضح رہے کہ عمران اور کرن کی شادی سال2018 میں ہوئی جبکہ ان کے ہاں گزشتہ سال 30 مارچ کو روحم کی پیدائش ہوئی تھی۔