لاہور(این این آئی)تھیٹرز کی مسلسل بندش اور شوبز سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے فنکاروں کا روزگار بندہوگیااور وہ گھروں میں محدود ہوگئے۔ان فنکاروں کے مسلسل احتجاج اور پریس کانفرنسز کے باوجود بھی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ۔گذشتہ روز سماجی ویب سائیٹس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے آرٹسٹوں کے معاملے میں مایوس کیا ہے ۔اداکار امانت چن نے لکھا کہ میں نے اس
حکومت کو سپورٹ کیا جس پر مجھے شرمندگی ہے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ لعنت ہے مجھ پر میں نے تبدیلی کو سپورٹ کیا۔اداکار ناصر چنیوٹی نے لکھا کہ ماضی میںکی گئی غلطیوں پر ہم شرمندہ ہیں جس پر ہم قوم سے معافی مانگتے ہیںناصر چنیوٹی نے مذید لکھاکہ ہم نے بے جا اس حکومت کو سپورٹ کیا ہماری کی گئی ان غلطیوں کی سزا ہم اور قوم بھگت رہے ہیں۔اداکار و ہدائتکار نسیم وکی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے آج سے تیس سال قبل اپنے انٹرویو میں کہاتھا کہ عمران خان میری پسندیدہ شخصیت ہیں آج مجھے شرم آرہی ہے کہ میں نے یہ بات کیوں کہی تھی۔ان اداکاروں کا کہنا ہے کہ یہ پہلی حکومت آئی ہے جس نے اداکاروں کی پرموشن کی بجائے انہیں بھوکا مارنے کی ٹھانی ہوئی ہے اور افسوس اس بات کا ہے کہ ہم بھوکے اور بیروزگار ہوچکے ہیں مگر حکومت اس پر چپ سادھ کر بیٹھی ہوئی ہے۔ تھیٹرز کی مسلسل بندش اور شوبز سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے فنکاروں کا روزگار بندہوگیااور وہ گھروں میں محدود ہوگئے۔ان فنکاروں کے مسلسل احتجاج اور پریس کانفرنسز کے باوجود بھی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ۔گذشتہ روز سماجی ویب سائیٹس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے آرٹسٹوں کے معاملے میں مایوس کیا ہے ۔اداکار امانت چن نے لکھا کہ میں نے اس حکومت کو سپورٹ کیا جس پر مجھے شرمندگی ہے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ لعنت ہے مجھ پر میں نے تبدیلی کو سپورٹ کیا۔