ممبئی /سری نگر(این این آئی)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا ہم شکل جنید شاہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، جنید شاہ کو رنبیر سے مماثلت کی وجہ سے شہرت حاصل تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سے تعلق رکھنے والے جنید شاہ اداکار رنبیر کپور سے حیرت انگیز مماثلت رکھتے تھے لیکن دل کے دورے کے
سبب اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے۔28 سالہ جنید شاہ حال ہی میں ممبئی سے سری نگر میں موجود اپنے گھر واپس آئے تھے۔ رنبیر سے مشابہت کی وجہ سے جنید شاہ ماڈلنگ بھی کر رہے تھے اور ممبئی میں مختلف پروجیکٹ پر کام بھی کر رہے تھے۔ وہ انوپم کھیر کے ایکٹنگ سکول سے بھی وابستہ تھے تاہم وہ والد کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے حال ہی میں سری نگر واپس آگئے تھے۔