سلمان خان کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

17  جولائی  2020

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے سوشل میڈیا پر بولی وڈ کے کئی ستاروں کے خلاف لوگوں میں کافی غصہ ہے ۔ ان دنوں جیسے ہی کچھ اسٹار اپنی وال پر کچھ بھی شیئر کرتے ہیں ، ویسے ہی سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقیدشروع کردیتے ہیں ۔ اس فہرست میں بولی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کا بھی نام شامل ہے ۔

ان دنوں سوشل میڈیا میں ان کی ٹرولنگ کا عالم یہ ہے کہ کچھ دنوں پہلے انہیں کھل کر سامنے آکر کہنا پڑا کہ یہ وقت سشانت سنگھ راجپوت کے کنبہ اور ان کے مداحوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے ۔ الزام تراشیوں کا نہیں ۔لیکن سلمان کی یہ اپیل بھی کام نہیں آئی ۔ اب سلمان کچھ بھی شیئر کررہے ہیں تو ان کی خوب ٹرولنگ شروع ہوجاتی ہے اور انہیں برا بھلاہے سنایا جاتا ہے۔ سلمان خان نے گزشتہ دنوںاپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ گیلی مٹی میں لت پت ہیں ۔ عام طور پر کھیت میں کام کرنے کے دوران لوگ مٹی میں اس طرح لت پت ہوجاتے ہیں ۔ سلمان کو بھی کچھ دنوں پہلے اپنے فارم ہاوس میں کھیتی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔ ممکنہ طور پر لاک ڈاون میں سلمان خان کھیتی باڑی کررہے ہوں ۔ اسی کی ایک تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہو ۔اس کے بعد لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ سلمان خان کو کسان بننے کا دکھاوا نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ کسان کو ملنے والا احترام نہیں پاسکتے ۔ دراصل سلمان خان نے کچھ دنوں پہلے اپنی کسانی والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا:جے جوان ، جے کسان ۔ لیکن لوگ ان سب چیزوں کو منفی انداز میں لیتے ہوئے کہہ رہے ہیں سلمان خان ایسا جان بوجھ کر اپنی شبیہ سدھارنے کیلئے کررہے ہیں جبکہ ان کی اصلیت کچھ اور ہی ہے ۔لوگوں کا الزام ہے کہ سلمان خان جان بوجھ کر بولی وڈ میں اپنی جان پہچان کے لوگوں کو بڑھاوا دیتے ہیں جبکہ باصلاحیت لوگوں کو نظر انداز کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…