جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

datetime 16  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔پاکستان کے لیجنڈری قوال غلام فرید صابری کے بیٹے امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری نے اپنی نئی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز فوٹو اور

ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردی ہیں۔حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے کے بعد ان کے والد کے چاہنے والوں نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ واقعی میں امجد صابری کی بیٹی ہیں؟۔صارفین کے اِس سوال کے جواب میں حورین صابری نے اپنے والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی کچھ یادگار تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معروف اقوال امجد صابری کی صاحبزادی ہیں۔اِس کے علاوہ حورین صابری نے انسٹاگرام پر فادرز ڈے کے موقع پر بھی اپنے بہن بھائیوں اور والد امجد صابری کے ہمراہ ماضی کی یادگار تصویر پوسٹ کی تھی۔حورین صابری نے کچھ ماہ قبل ہی اپنا انسٹاگرام اکائونٹ بنایا اور صرف چند ہی ماہ میں ان کے انسٹاگرام پر 54 ہزار سے زائد فالووز ہوگئے ہیں۔امجد صابری کی صاحبزادی کے میوزک اینڈ سوشل ایپ ٹک ٹاک پر51 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں4سال قبل 16 رمضان 22 جون 2016 کو دوپہر تقریبا 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پرنامعلوم افرا د نے فائر نگ کی۔امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔امجد صابری کے 5بچے، 3بیٹے اور 2بیٹیاں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…